داتا گنج بخشؒ نے امن،محبت اور رواداری کا درس دیا،شاداب رضا

  داتا گنج بخشؒ نے امن،محبت اور رواداری کا درس دیا،شاداب رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت عثما ن علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒکا شماربر صغیرکے عظیم بزرگوں اور مفکروں میں ہوتا ہے،آپ نے ہمیشہ امن،محبت،رواداری اور احترام انسانیت کا درس دیا،آپ کی کشف المحجوب میں اسلامی روح،اسلام دوستی،حب الوطنی،انسان اور انسانیت سے محبت اور خدا خوفی پائی جاتی ہے،آپ کے سبب برصغیرپاک و ہند میں دین اسلام تیزی سے پھیلا اور کفرو ظلمتوں کے سائے ختم ہوگئے،آپ کی کوششوں سے لوگوں میں نبی کریم ﷺ سے عشق کا جذبہ بیدار ہوا،داتا گنج بخشؒ نے دنیا کو پیغام دیاکہ یہ کائنات سرکار دو عالم ﷺکے طفیل وجود میں آئی ہے۔

،محکمہ اوقاف اور حکومت پنجاب داتا گنج بخشؒ کے مزار اور زائرین کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے اور مزار کے اطراف میں غیر شرعی کاموں کو فوری روکا جائے۔ مزارات پر دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، مزار ات اولیاء روحانیت امن وسلامتی کے مینار ہیں، داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں،آپ نے جہاں جہالت اور ظلم و کفرکے اندھیروں کا خاتمہ کیا وہاں آپ نے سسکتی ہوئی انسانیت کو جینے کیلئے درگذر،برداشت کے فلسفے پر چلنے کا درس دیا،آپؒ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ بزرگان دین ہمارے اثاثہ اور ان کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے، عرس کے موقع پرحضرت عثما ن علی ہجویری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے اپنے صوفیانہ پیغام کے ذریعے امن وسلامتی کو فروغ اور تعصب کو ختم کرکے انسانیت کے احترام کو فروغ دیا،۔