کانسٹیبل نے گھر سے نکال کرسامان پر قبضہ کرلیا، بزرگ کرایہ داراانصاف کا منتظر

کانسٹیبل نے گھر سے نکال کرسامان پر قبضہ کرلیا، بزرگ کرایہ داراانصاف کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور)اپنے نمائندے سے (پولیس کانسٹیبل نے 17سالہ بزرگ شہری کے سامان پر قبضہ کرتے ھوئے گھر سے باھر نکال دیا،شہری کی جانب سے آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران کو دی جانے وای درخواستیں بھی ردی کی ٹوکری کی نذر ھوگئیں۔ روزنامہ پاکستان کے آفس میں آنیواے بزرگ شہری مسعود احمد نے آگاھی دی کہ میں نے پولیس لائن میں تعینات کانسٹیبل ذوالفقار کا مکان کرایہ پر لیا اور باقدعدگی سے کرایہ کی ادائیگی بھی کرتا رہا ھوں گذشتہ ماہ میرے گھر رھنے کیلئے آئی میری بیٹی اور اس کی بیوی کا کسی بات پر جھگڑا ھو گیا اور مذکورہ کسنٹبل نے مجھ پر اور میری بیٹی پر تشدد کرتے ھوئے مجھے گھر سے باھر نکال دیا اور میرے چھ لاکھ روپے کے انتہائی قیمتی سامان پر بھی قبضہ کر لیا جس کے بارے میں نے دیگر پولیس افسران کو درخواستیں بھی دے رکھی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ پولیس افسران اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے مجھے زلیل وخوار کر رہے ہیں میری وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سے پروز اپیل ہے کہ میرے ساتھ ھونے والی ناانصافی کا نوٹس لیا جائے اور پولیس کانسٹیبل سمیت اس کو تحفظ دینے والے دیگر افسران کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے