اینٹی کرپشن ریجن اے نے بوگس فرد میں ملوث پٹواری گرفتار کر لیا

اینٹی کرپشن ریجن اے نے بوگس فرد میں ملوث پٹواری گرفتار کر لیا

  

لاھور (اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کاچوبرجی میں ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے آفس پر چھاپہ، اینٹی کرپشن نے محمد رمضان پٹواری ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا دیں تفصیلات کے مطابق محمد رمضان پر الزام ہے کہ اس نے بوگس فرد جاری کی اور رمضان پٹواری جعلسازی سے بیوہ خاتون کا رقبہ فروخت کرنے میں ملوث تھا رمضان پٹواری جولائی 2016 سے مفرور تھا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاھور ریجن اے احمد افنان کی ہدایت پر تشکیل کردہ ٹیم عابد صدیقی صابر رحمان نے اشتہار سرکاری پٹواری کو ہائی وے ڈیپارٹمنٹ آفس کے باھر سے گرفتار کرے ہوئے حوالات میں بند کر دیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -