قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے،سجاد ندیم
لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء چوہدری سجاد ندیم عرف پپا نے کہا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، فضل الرحمان پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے ملکرجمہوریت پر شب خون مارنا چاہتے ہیں مگر ایسے ناکام عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے، فضل الرحمان کو اپنے بڑے بھائیوں چوراور لٹیروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کا غصہ ہے۔
فضل الرحمان نے ہمیشہ کرپٹ حکومتوں اور مارشلاؤں کا ساتھ دیا ہے،۔