ایل ڈی اے کا سبزہ زاور سمن آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلافآپریشن

ایل ڈی اے کا سبزہ زاور سمن آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلافآپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عثمان معظم کی خصوصی ہدایات پر ٹاؤن پلاننگ برانچ کا ڈائریکٹر اسد زمان کی سربراہی میں سبزہ زار اور سمن آباد میں آپریشن۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے سبزہ زار اور سمن آباد کے علاقے میں غیرقانونی طور پر تعمیر ہونے والی 3 عمارتوں اور 1 بی ٹی ایس ٹاور کو مسمار کر دیا۔ سبزہ زار 251 ای بلاک میں غیر قانونی کمرشل دوکانیں اور 67 ای بلاک پر تعمیر شدہ ٹاور، سمن آباد میں 336 بلاک این اور 178 میں بلیوارڈ پر ہونے والی تعمیرات مسمار کر دی ہیں۔ آپریشن میں ڈائریکٹر اسد زمان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر علی عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ اکرام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد علی اور ماتحت عملہ نے حصہ لیا۔