حکومت روزگار دینے کے بجائے چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  حکومت روزگار دینے کے بجائے چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت روزگار دینے کی بجائے روزگار چھیننے کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔حکومتی وزیر وفود چوہدری کے بیان سے نوجوان طبقہ مایوس ہوا ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی عہدیداران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد،نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیا ء الدین انصاری، ملک شاہد اسلم، اظہر بلال، افتخار احمد چوہدری، انجینئر خالد عثمان، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمودالاحد، عبدالعزیز عابد، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز، امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمد شوکت، حاجی ریاض الحسن، خالد احمد بٹ، ملک محمد شفیق سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت ایک سال میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی۔

، خیالوں اور تقریروں سے عوامی مسائل حال کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ عملی طور پر عام آدمی کو کوئی ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی بلکہ غریب مکاؤں پالیسی کو اپنا کر غربیوں کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور غربت ختم کرنے کی بجائے سابقہ ادوار کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ملکی معیشیت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ملک کا نوجوان طبقہ روزگا رسے محروم دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان جرائم کی طرف مائل ہے اور ہمارے حکمران اقوام متحد کی تقریر کے سحر سے ابھی تک باہر نہیں نکلے رہے ہیں