حکومت معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہے،عادل حفیظ
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء عادل حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی آئی آئی حکومت ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے دن رات کوشاں ہے، حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے نتیجے میں عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، وزیراعظم عمران خان کے ایران اور سعودی عرب کے کامیاب دورے کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی میں کمی ساتھ ساتھ امن کا قیام ممکن ہوگا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ امن کے قیام کے لئے آگے بڑھ کا کردار ادا کیا ہے۔
، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے، بھارت مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے اورمودی نے وادی کشمیرکو عقوبت خانے میں تبدیل کر رکھا ہے۔