یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں تعلیمی مسائل حل کرنے کے لئے تربیتی سیمینار

یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں تعلیمی مسائل حل کرنے کے لئے تربیتی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پاکستان کے تعلیمی نظام کو درپیش مسائل اور ان کے موزوں حل کے متعلق ایک تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے تمام اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار کی قیادت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کی جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ کے پرنسپل ظفر اقبال ٹیپو، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین رینالہ خورد کی پرنسپل زاہدہ اکرام، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد دیپالپور کیمپس کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر طارق عزیز، اور اوکاڑہ کے معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی شامل تھے۔