الخدمت کے زیرا ہتمام مستحق ہندو افراد میں دیوالی کے تحائف تقسیم

الخدمت کے زیرا ہتمام مستحق ہندو افراد میں دیوالی کے تحائف تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی مناسبت سے سندھ بھر میں 500مستحق ہندو افراد میں کپڑے، 165خاندانوں میں فوڈ پیکجز اور 30 معذور ہندو افرادمیں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ دیوالی کی مناسبت سے سندھ کے علاقوں گھوٹکی،چک اور،سکھر اور بنوعاقل کے مختلف مندروں میں تحائف تقسیم کی خصوصی تقریبات اور ظہرانے و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، مرکزی مواخات پروگرام کے انچارج شیراز احمد،الخدمت اقلیتی امور کے مینجر ڈاکٹر شنکر لال اورالخدمت کے مقامی ذمہ داران سمیت ہندوبرادری کے معززین نے شر کت کی۔

ہندو خاندانوں میں دیوالی کے تحائف تقسیم کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمات سر انجام دے رہی ہے۔