تحریک انصاف ملک کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے،اعجاز چودھری

تحریک انصاف ملک کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر مرکزی رہنماء اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے، ملکی معیشت میں روزبروز بہتری آ رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں ترقی لانے اور عوام کی خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے، سا بقہ حکومت نے ملکی وسائل کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیاجس کی وجہ سے غریب عوام مشکلات کا شکا ر ہے، ملک دشمن عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

، وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا تاریخی کردار ادا کررہے ہیں، فضل الرحمان جیسے مفادپرست اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں،ہمارا ملک موجودہ حالات میں کسی احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا، یہ احتجاج کا نہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کا وقت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہم سب کو یک جان ہونا ہوگا، انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کو پاکستان کی سفارتی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہی، دنیا پاکستانی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔