حکومت نے کشمیر ایشوپر قومی اتفاق رائے پیدا نہیں کیا،لیاقت بلوچ

حکومت نے کشمیر ایشوپر قومی اتفاق رائے پیدا نہیں کیا،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کی ترجیح کشمیر نہیں تو حکومت نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نہ قومی اتفاق رائے پیدا کیا اور نہ ہی قومی قیادت کو اکٹھا کرنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بلیک آؤٹ کرنا جمہوریت اور آزادی اظہار رائے پر لاک ڈاؤن ہے۔ فوجی آمریتوں کو بھی میڈیا پر قدغن لے ڈوبی اور اب جمہوریت اور آزاد میڈیاکی دعوے دار حکومت کو آمرانہ روش لے ڈوبے گی۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ عمران سرکار ایف اے ٹی ایف کی مشکلات سے باہر نہیں نکل سکی۔ حکومت نے خود غلط راستہ اختیار کیا، اسی لیے عالمی بلیک میلنگ بڑھتی جارہی ہے، عملدرآمد اب حکومت کی مجبور ی بنادی گئی ہے اس کا نتیجہ معیشت اور زیادہ زوال ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد چین کے صدر انڈیا گئے لیکن مقبوضہ کشمیر کا ذکر تک نہ ہوا۔۔

حکومت نے سی پیک کو کھلواڑ بنادیا۔ سی پیک منصوبہ پر عمل درآمد کو سست روی اور مشکلات کا شکار کر کے حکومت خود ناکام اور بدنام ہوئی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ نیب نے کرپشن فری پاکستان اور احتساب سب کا نعرے کو خود داغدار اور جانبدار بنادیا ہے۔