بچوں کی تعلیم پر پیسہ لگانا محفوظ ترین سرمایہ کاری ہے،عقیل خان

  بچوں کی تعلیم پر پیسہ لگانا محفوظ ترین سرمایہ کاری ہے،عقیل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان کے نام ور ماہر تعلیم اور دی لاہور لائسیم سکول علامہ اقبال ٹاؤن رچنا بلاک کیمپس کے ڈائریکٹرعقیل خان نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر سرمایہ کاری کرناسب سے محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری ہے کیونکہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل اور بیش قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ان کی اعلیٰ تربیت عمدہ تعلیم،مناسب پرورش،مہذب نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال والدین کی اہم ترین ذمہ داری ہے آج کے اس پْر فتن دور میں والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ خصوصی طورپر تربیت پر بھی توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مشعل یوتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ آج کے اس پْر فتن دور میں اپنے بچوں پر نظر رکھنا نہایت ہی ضروری ہے۔


ان کی درست سمت میں نگہداشت کرتے ہوئے خصوصی طورپر تعلیم پر زیادہ توجہ دی جائے کیونکہ بچے کی تعلیم و تربیت والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہو ں نے کہا کہ تعلیم و تربیت دو الگ الگ شعبے نہیں ہیں بلکہ ایک ہی سکے کے دورُخ ہیں،والدین تربیت کی ذمہ داری تک محدود رہ کر بچے کی تعلیم سے خود کو الگ نہیں کرسکتے،تعلیم کی فراہمی میں گھریلو سطح پر فقط ماں کی نہیں بلکہ ماں اور باپ دونوں کی ذمہ داری ہے اور بچے کیلئے پہلا رول ماڈل اس کے والدین ہوتے ہیں۔