جناح اسلامیہ کالج ٹاؤن شپ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

  جناح اسلامیہ کالج ٹاؤن شپ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

  

لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ کالج ٹاؤن شپ میں ایوارڈ تقریب کاانعقاد کیا گیا نمایا ں پوزیشنز لینے والی طالبات میں میڈلز اور شیلڈز تقسیم کی گئی مہمانِ خصوصی ماہر تعلیم پورفیسر مبارک علی نے ساندار الفاظ میں کالج کی کارکردگی کو سراہابالخصوص مدیحہ شہزادی کو پارٹ ون میں 500نمبر لے کر کالج میں پہلی امن فاطمہ کو482نمبر لے کر دوسری اور اریبہ طاہرکو474نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کرنے پر بہت مبارک باد دی انہوں نے طالبات کو زور دے کر کہا کہ وہ اپنی پوزیشن کو maintain کرنے کیلئے بہت محنت کریں۔ محنت یہ کامیابی کی چابی ہے محنتی لوگ یہ ستاروں پر کمند دالتے ہیں۔

مبارک صاحب نے کالج انتظامیہ اور اساتذہ کرم کی کوششوں کو سراہاکالج ہذا کے چیئرمین محمد یوسف مغل نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ آپ لوگ اپنی تعلیم مکمل کر کے اس کردار کو باخوبی نبھا سکتی ہیں۔ کالج ہذا کے پرنسپل محمد یونس مغل نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں فسٹ ائیر کی طالبات کو مخاطب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ آپ کو چاہیئے کہ اگلے سال 500 سے بھی زیادہ نمبر لے کر دکھائیں۔پروگرام کے آخر میں معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -