مدینہ منورہ، عمرہ زائرین کی بس اور ٹرک میں تصادم، پاکستانیوں سمیت 35افراد جاں بحق 

مدینہ منورہ، عمرہ زائرین کی بس اور ٹرک میں تصادم، پاکستانیوں سمیت 35افراد جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مدینہ منورہ،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس ٹریفک حادثے کا شکار، 35افراد جاں بحق جبکہ4 زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق نجی کمپنی کی مسافر بس 39 زائرین کو لے کر مدینہ منورہ جا رہی تھی،الاخل میں مکہ مدینہ روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں آگ لگ گئی اور35 افراد لقمہ اجل بن گئے،چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی الہمنہ ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بس میں ایشیا اور عرب ممالک کے زائرین سوار تھے۔مقامی وقت کے مطابق حادثہ صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا۔تصادم اس قدر شدید تھا کہ بس کا آئل ٹینکر پھٹ گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور اس قدر جانی نقصان ہوا۔جاں بحق افراد کی نعشوں کو ایمبولینسز میں مکہ مکرمہ کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے تاحال جانی و مالی نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی اور نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق کن ممالک سے ہے۔ دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔جمعرات کو تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سعودی عرب حادثے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 35افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ حادثے میں بچ جانے والے 4 مسافروں میں ایک پاکستانی شہری اکبر بھی شامل ہے، سفارتی مشن کے 3حکام رابطے کے لئے متعین کر دیے گئے ہیں،جن سے معلومات کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ حادثے سے متعلق دفتر خارجہ کے حکام سے (00966552773332) اور(0096532347340)پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مدینہ،بس حادثہ

مزید :

صفحہ اول -