پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے نفسیاتی ٹیسٹ اور پروفائلنگ کا سلسلہ شروع

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے نفسیاتی ٹیسٹ اور پروفائلنگ کا سلسلہ شروع

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایات پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے نفسیاتی ٹیسٹ اور پروفائلنگ کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔ اسی سلسلے میں بٹالین کمانڈر مفخر عدیل کی زیر نگرانی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے حساس تنصیبات، دفاتر اور اہم شخصیات کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کی پروفائلنگ اور کونسلنگ کے لئے ”ا ینگر مینجمنٹ“ پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس کے بعد 100 سے زائد اہلکاروں کی سائیکالوجی پروفائلنگ کا سیشن بھی ہوا تاکہ اہلکاروں کے مثبت اور منفی رویوں کا جائزہ لے کر ان کی نفسیاتی تربیت کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ماہر نفسیات پروفیسر سلمی حسن اورڈاکٹر رابعہ نے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ لیا اور انہیں ہدایات دیں۔ اس موقع پر بٹالین کمانڈر عباس پولیس لائنز،مفخر عباس نے کہا کہ آئی جی پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کے تحت شہر میں اہم ڈیوٹیز پر موجود اہلکاروں کی پروفائلنگ کی گئی ہے تاکہ حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق انہیں ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -