ایڈیشنل ایس ایچ او اسلام پورہ معطل

ایڈیشنل ایس ایچ او اسلام پورہ معطل

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سابق چیئرمین یونین کونسل 66 اویس چیمہ کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارنے پر ایڈیشنل ایس ایچ او اسلام پورہ دلشاد کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا۔چند روز قبل اسلام پورہ پولیس نے ایڈیشنل ایس ایچ او دلشاد کی سربراہی میں سابق چیئرمین اویس چیمہ کے گھر پر ریڈ کیا، توڑ پھوڑ کی، غیر قانونی ریڈ پرلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی تھی کہ سب انسپکٹر دلشاد نے دوران ریڈ گھر سے 16 ہزار نقدی، لائسنسنی پستول اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیاہے۔ ہائیکورٹ کے حکم پر ایس پی ڈسپلن نے دونوں فریقین کو دفتر بلایا مگر سب انسپکٹر دلشاد پیش نہ ہوا جس پر اسے معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔

مزید :

علاقائی -