ٹھیکیداروں کے لائسنسوں کی تجدید نہ کرنے اور ذاتی مشینری پلانٹ کی شرائط کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرنے کے لئے ایک دن کی مہلت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے مختلف ٹھیکیداروں کے لائسنسوں کی تجدید نہ کرنے اور ذاتی مشینری پلانٹ کی شرائط کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرنے کے لئے ایک دن کی مہلت دے دی،ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات نفاست علی،چیف انجینئرہائی وے ساؤتھ آصف طارق اور دیگر متعلقہ افسروں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزارپنجاب ہائی وے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے موقف اختیارکیاگیاکہ پنجاب بھر میں صرف 12 ٹھیکیداروں کے لائسنسوں کی تجدید کی گئی ہے،ٹھیکے داروں پر بھی اپنا مشینری پلانٹ رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کی جانب سے ٹینڈر طلب کرنے کے موجودہ طریقہ کار کوکالعدم قرار دیاجائے۔