بینک ڈیفالٹر امریکن لائسٹف سکول کیخلاف ریکوری کے دعویٰ پر سکول مالکن کا جواب جمع
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت میں بینک ڈیفالٹر امریکن لائسٹف سکول کے خلاف ریکوری کے دعویٰ پربینک ڈیفالٹر سکول مالکن مسز ذیشان کیانی نے جواب جمع کروا دیاہے۔ بینکنگ عدالت نمبر 6 کی جج شاہدہ سعید نے بینک الفلاح کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی،دعویٰ میں سکول کے شراکت دار مسز ذیشان کیانی، طارق جاوید، یاسمین طارق، ارحم کیانی اور انور زیب کو فریق بنایا گیاہے،بینک الفلاح کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ امریکن لائسٹف سکول گارڈن ٹاؤن کے شراکت داروں نے بنک سے قرض کی سہولت حاصل کی، سکول کے شراکت داروں نے قرض کیلئے سبزہ زار جی بلاک فیز ون میں واقع 13کنال 7 مرلے کی جائیداد رہن رکھوائی،ریکوری نوٹسز کے باوجود بینک کی رقم ادا نہیں کی۔