بچے سے بداخلاقی اور قتل کے مجرم کو دو بار سزائے موت،7 لاکھ روپے جرمانہ

  بچے سے بداخلاقی اور قتل کے مجرم کو دو بار سزائے موت،7 لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان نے 7 سالہ بچے فرمان علی کو بداخلاقی کانشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے مجرم بسم ناظم کو دوبار سزائے موت سمیت عمرقید اور 7لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنا دیاہے۔استغاثہ کے مطابق بسم ناظم کے خلاف تھانہ شیرا کوٹ میں کمسن بچے فرمان علی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے پرپولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا،سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم نے فرمان علی کو زیادتی کا نشانہ بنایااور بعد میں موت کے گھاٹ اتاردیا،ملزم کے خلاف ثبوت اور گواہ عدالت میں پیش کئے گئے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم بسم ناظم کوقانون کے مطابق سزاسنائی جائے،عدالت نے مقدمہ میں گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور ثبوتوں کی روشنی میں مذکورہ بالا سزاؤں کا فیصلہ سنا دیاہے۔

مزید :

علاقائی -