ادکار محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع

  ادکار محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ادکار محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے،ایڈیشنل سیشن جج نے ادکار محسن عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے ملزم محسن عباس پر تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

،اداکار کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے۔

مزید :

علاقائی -