اتفاق اور کشمیر شوگرملزکیخلاف بینک کے دعوے پر انکوائری رپورٹ پیش کرنیکا حکم

    اتفاق اور کشمیر شوگرملزکیخلاف بینک کے دعوے پر انکوائری رپورٹ پیش کرنیکا ...

  

لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج ملک منیر جوئیہ نے اتفاق شوگر ملز اور کشمیر شوگرملزکے خلاف سمنٹ بینک کے دعوے پر ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کرکے 24اکتوبر کو رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج ملک منیر جوئیہ کی عدالت میں اتفاق شوگر ملز اور کشمیر شوگر ملز کے خلاف دو الگ الگ دعوے دائر کئے گئے ہیں،دونوں دعوؤں میں ملوں کے 7ڈائریکٹرز میاں محمد جاوید شفیع، طارق شفیع اور زاہدشفیع کے علاوہ عارف حیسب اور میاں علی پرویزکو فریق بنایا گیا ہے، موقف اختیار کیا گیاہے کہ دونوں ملوں کے ڈائریکٹروں نے بینک سے 350ملین کی رقم بطور قرض لی لیکن یہ رقم بعد میں واپس نہ کی۔

مزید :

علاقائی -