پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کوشوہرکے ساتھ جانے کی اجازت

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کوشوہرکے ساتھ جانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کوشوہرکے ساتھ جانے کی اجازت دے دی،عدالتی حکم کے بعدلڑکی یونہی کمرہ عدالت سے باہر آئی تو اس کے گھروالوں نے اسے گھیر لیا، انہوں نے حاطہ عدالت میں لڑکی پربہیمانہ تشدد کیا،تشددکرنے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں، گھروالوں کے نرغے میں لڑکی بے بسی سے چیختی اور مار کھاتی رہی۔سرگودھا کی مہوش نامی لڑکی نے عدالت عالیہ میں اپنے شوہر پرویز کے حق میں بیان دیاتو عدالت نے میاں بیوی کو جانے کی اجازت دے دی، عدالت سے نکلتے ہی لڑکی کے گھر والوں نے اسے تشدد کا نشانہ بناناشروع کردیا، لڑکی کی والدہ، والداوربھائیوں نے مہوش کو احاطہ عدالت میں تھپڑوں، مکوں سے تشددکرتے رہے وہ ر کھاتی رہی، واقعہ کا علم ہونے پر عدالتی سکیورٹی پرمامور پولیس اہلکاروں نے لڑکی کو بچایا، پولیس نے لڑکی کے گھر والوں کو ہنگامہ آرائی کرنے پر حراست میں لینے کے بعد تھانہ پرانی انارکلی کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -