قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر

Oct 18, 2019

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)کرکٹر مصباح الحق کوہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدہ پر کام سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے، یہ متفرق درخواست سید علی زاہد بخاری نے دائرکی ہے،جس میں کرکٹر مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تقرری میرٹ کے خلاف ہیں،مصباح الحق دونوں عہدوں کے اہل نہیں ہیں،مصباح الحق کی تقرری پی سی بی رولز کی خلاف ورزی ہے۔
،تقرری کے لئے قانونی طریقہ اختیار نہیں کیا گیا،استدعا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک مصباح الحق کو کام سے روکا جائے،عدالت نے پہلے ہی مرکزی درخواست میں مصباح الحق اور پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے۔

مزیدخبریں