عثمان انور سمیت 3 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روزکی توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور سمیت 3 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روزکی توسیع کر دی،عدالت نے ملزموں کودوبارہ 30 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔کیس کی سماعت شروع ہوئی توعدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب تک دائر کیا جائے گا؟،جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
جسکے بعد چئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کر دیا جائے گا، گزشتہ روز ملزم عثمان انور اور دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد کیمپ جیل سے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔