پی ایس 11 لاڑکانہ ضمنی انتخاب، جی ڈی اے کی پیپلز پارٹی کو دوسری بار بھی شکست
لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے پیپلز پارٹی کو ہوم گراؤنڈ میں دوسری بار شکست دیدی۔سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 میں پیپلز پارٹی کا جادو کام آیا اور نہ ہی بلاول بھٹو زرداری کی 5 روزہ انتخابی مہم سیٹ دلوا سکی۔ جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی عباسی نے پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو کو 5 ہزار 556 ووٹوں سے شکست دیدی۔پی ایس 11 لاڑکانہ 2 کے تمام 138 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی 31 ہزار557 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26 ہزار 21 ووٹ حاصل کرسکے۔خیال رہے جی ڈی اے کے معظم علی عباسی کی جانب سے اثاثے چھپانے پر پی ایس 11 لاڑکانہ 2 کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔
پی پی شکست