آپ کے پاس حل ہمارے پاس حلوہ مشاہداللہ، حلوہ کامیاب نہیں ہوگا، سواتی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سینیٹر مشاہد اللہ خان اور وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، مختلف محکموں میں ملازمتوں کے صوبائی کوٹہ سے متعلق معاملے پر اعظم خان سواتی نے کہ کہا کہ ہمارے پاس اس کا حل ہے جس پر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آپ کے پاس حل ہے اورہمارے پاس حلوہ ہے، جس پر اعظم خان سواتی نے کہا کہ آپ کا حلوہ کامیاب نہیں ہو گا، سینیٹر مشاہداللہ خان نے جواب دیا کہ آپ کو حلوہ کھلائیں گے، دونوں رہنماؤں کے جملوں پر کمیٹی کے شرکاء مسکراتے رہے۔
سواتی