نواز شریف کو نیب حراست میں واک کی سہولت، گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کو نیب کی حراست میں واک کی سہولت، گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت۔تفصیلات کے مطابق چودھری شوگرملز کیس میں نیب کے زیر حراست سابق وزیراعظم نواز شریف کو حوالات میں گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے گھر سے کریلے گوشت، چکن شوربہ، سٹیم روسٹ، ابلے چاول، ٹوسٹ، دودھ اور پھل بھجوائے گئے جبکہ دہی کشمیری چائے اور لسی بھی جمعرات کے مینیو میں شامل تھی۔دنیا نیوز کو موصول نواز شریف کے مینیو کی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کو پھلوں میں چھ کیلے، انار اور پپیتا بھیجے گئے جبکہ تخم ملنگا بھی مینیو میں شامل تھا۔اس کے علاوہ نواز شریف کو نیب حراست میں واک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم صبح اور شام ایک، ایک گھنٹہ چہل قدمی کرتے ہیں۔
نواز شریف