غیر قانونی بھرتیاں کیس،اکرم خان درانی کے 2 مبینہ فرنٹ مین گرفتار،جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (ف) رہنماء وسابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس ان کے 2 مبینہ فرنٹ مین گرفتار کر لیے گئے، احتساب عدالت نے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیف ایڈمن افسر پی ڈبلیو ڈی مختار بادشاہ اور عاطف ملک کو عدالت پیش کیا اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں، ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان اکرام درانی سے ملتے رہے ہیں، یہ دیکھنا ہے اکرام درانی کا کیا کردارہے۔ جج محمد بشیرنے کیس کی سماعت کی اور دونوں ملزمان کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
فرنٹ مین گرفتار