25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ےکم نومبر کو ہو گی
لاہور(لیڈی رپورٹر )مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ےکم نومبر کو ہو گی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 30ویں اور مجموعی طور پر 31 ویںقرعہ اندازی ہے۔قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناﺅ کیاجائیگا۔ ۔قرعہ اندازی کی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں منعقد ہو گی ۔