گندم کی پیداوار میں اضافے کاقومی منصوبہ  نمائشی پلاٹوں کی کاشت کےلئے درخوستیں طلب

     گندم کی پیداوار میں اضافے کاقومی منصوبہ  نمائشی پلاٹوں کی کاشت کےلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب حکومت نے وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافے کے قومی منصوبے کیلئے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کےلئے کاشتکار وںسے درخوستیں طلب کرلیں جس کی قرعہ اندازی 26اکتوبر کو ہوگی ۔ شرائط و ضوابط حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کےلئے اخراجات زیادہ سے زیادہ 11ہزار روپے ادا کئے جائے گے۔تمام درخواستیں مناسب تصدیق کے بعد ضلع کی سطح پر جمع ہوں گی اور قرعہ اندازی ڈویژن کی سطح پر کمیٹی کے ذریعے ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں ہوگی ۔

 کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق پلاٹ کاشت کرنے کے پابند ہوں گے ۔شرائط و ضوابط کے مطابق نہری علاقوں میں5 سے 12.5ایکڑ اور بارانی علاقو ں میں 25 ایکڑ تک قابل قاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

مزید :

کامرس -