جوبلی لائف انشورنس کاآﺅٹ ڈور ون کے ساتھ معاہدہ 

  جوبلی لائف انشورنس کاآﺅٹ ڈور ون کے ساتھ معاہدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
لاہور(پ ر) پاکستان میں نجی شعبے کے سب سے بڑے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے آو¿ٹ ڈور ون (Outdoor One)کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت جوبلی لائف کے سیفرون (Saffron)ممبرز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں انٹرنیشنل ڈیپارچر میں حال ہی میں کھلنے والے میجسٹک لاو¿نج میں اپنی فلائٹس کے انتظار میں بہترین انداز سے وقت صرف کرسکتے ہیں۔ سیفرون ممبرز چیک ان ہونے کے بعد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس لاو¿نج میں بہت سی سہولیات بشمول امیگریشن اور سیکورٹی کے ذریعے اپنی نوعیت کی پہلی فاسٹ ٹریک سروس بھی شامل ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں جوبلی لائف انشورنس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سید عثمان قیصر، آو¿ٹ ڈور ون کے ڈائریکٹر نوید ظفر، آو¿ٹ ڈور ون کے چیف آپریٹنگ آفیسر حکمت ترابی اور آو¿ٹ ڈور ون کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سلمان شاہد علی سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کراچی ایئرپورٹ پر حال ہی میں متعارف ہونے والے میجسٹک لاو¿نج میں مختلف سہولیات موجود ہیں جن کی بدولت مسافروں کا اچھے ماحول میں وقت گزرسکتا ہے۔ ان میں خصوصی طور پر سگار لاو¿نج، کوکوچین کے اعلیٰ معیار کے کھانے، کشادہ نشستیں، تیزرفتار وائی فائی، لیپ ٹاپ اسٹیشن، ٹھنڈے و گرم مشروبات، استقبالیہ، تازہ اخبارات و جرائد، فلائٹ کی معلومات و سروسز، چارجنگ اسٹیشنز اور دیگر بہت سی جدید سہولیات شامل ہیں۔ 


اس اشتراک کے بارے میں جوبلی لائف انشورنس کے کارپوریٹ، مارکیٹنگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے گروپ ہیڈ سہیل فخر نے کہا، "جوبلی لائف ہمیشہ ایسے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر نظر رکھتی ہے جن کے ذریعے اپنے معزز کسٹمرز کو ایسی معیاری خدمات فراہم کی جائیں جو کوئی دوسرا ادارہ فراہم نہ کرپائے۔ میجسٹک لاو¿نج ہمارے سیفرون (Saffron)ممبرز کے لئے بہترین مقام کے طور پر خدمات پیش کرے گا اور وہ سفر پر روانگی سے قبل ان سہولیات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اشتراک پائیدار اور نتیجہ خیز ہوگا۔" 

مزید :

کامرس -