موجودہ سال غیر ملکیوں کی ریکارڈ تعداد امریکی شہریت کا حلف اٹھا چکی
واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) موجودہ مالی سال میں غیر ملکیوں کی ریکارڈ تعداد امریکی شہری بنی ہے، امریکی سٹیزن اینڈ امیگریشن کے محکمے یو ایس سی آئی ایس کی تازہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے اکتوبر2018ء تا ستمبر2019ء تک کے مالی سال کے دوران آٹھ لاکھ 33 ہزار افراد نے شہریت کا حلف اٹھایا جو گزشتہ گیارہ سال کے عرصے میں سب سے زیادہ تعداد ہے، قائم مقام ڈائریکٹر کین کوچی نیلی نے بتایا ہے محکمے کا عملہ انتہائی تیز رفتاری سے گرین کارڈ ہولڈرز کی دستاویزات اور درخواستوں کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔ انہوں نے موجودہ ڈیٹا میں ابھی یہ واضح نہیں کیا ان میں سے کونسے افراد جائے پیدائش کے لحاظ سے کن ملکوں سے بنیادی طور پر تعلق رکھتے ہیں، 2019ء کا مالی سا ل ان کے محکمے کے لئے ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہے جس کے دوران ہم نے امیگریشن کے نظام کو امریکہ کے لئے بہتر کارکردگی دکھانے کے صدر ٹرمپ کے مقاصد میں کامیابی حاصل کی ہے۔
امریکی شہریت