400محکمے ختم کرنے کا بیان درست نہیں،کابینہ ڈویژن

      400محکمے ختم کرنے کا بیان درست نہیں،کابینہ ڈویژن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے کہا ہے وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے 400سرکاری محکمے ختم کرنے کا بیان درست نہیں، صرف پانچ سرکاری ادارے ختم کیے جا رہے ہیں۔کابینہ ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے ادارہ متروکہ املاک، نیشنل ٹیلنٹ پول، نیشنل کونسل فار سوشل ویلفیئر، نیشنل کنسٹرکشن کمپنی اور جے اینڈ کے اسٹیٹ پراپرٹی کا ادارہ ختم کرنے کی تجویز ہے، ان اداروں کی کارکردگی ما یو س کن ہے، اسلئے ان اداروں کو برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا، 45ادارے سرمایہ پاکستان کمپنی کے سپرد، 43کو ضم کرنے اور 12 کو آ ز اد اداروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا 219اداروں کو خود مختار بنانے، 82کو ایگزیکٹیو محکموں میں بدلنے اور 19کو صوبو ں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد ٹریٹری کے سپرد کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے، اس مقصد کیلئے وفاقی حکومت نے 11رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔ 

کابینہ ڈویژن

مزید :

صفحہ اول -