پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا امکان بہت کم: ایگزی من لیو

پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا امکان بہت کم: ایگزی من لیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس،اسلام آباد (این این آئی)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے اجلا س میں آج پاکستان کے بارے میں اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی اْمور حماد اظہر کی قیادت میں پانچ رکنی وفد اجلاس میں شریک ہے، پیرس میں جاری ا جلاس میں ایف اے ٹی ایف پاکستان سمیت دیگر ممالک کی رپورٹس اور اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے۔ایف اے ٹی ایف ذرائع کے مطابق اجلاس کے اہم فیصلوں کا اعلان آج18اکتوبر کو کیا جائیگا جبکہ ٹیرر فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا پاکستان، ایران سمیت دیگر ممالک سے متعلق فیصلہ بھی آج جمعے کو جاری کیا جائے گا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر ایگزی من لیونے ٹوئٹ میں کہا حتمی رپورٹ انسدادمنی لانڈرنگ کے اقدامات پر جاری ہوگی،پاکستان کیلئے گرے لسٹ سے نکلنے یامزیدرہنے کا فیصلہ ہوگا تاہم پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کے امکان بہت کم ہیں،صورتحال میں بہتری یا موجودہ صورتحال برقرار رہنے کے امکان زیادہ ہیں۔
ایف اے ٹی ایف

مزید :

صفحہ اول -