شہر کے 1221مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد، 118 مقدمات درج
لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ایک روز کے دوران 1221مقامات پرڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی،آوٹ ڈور سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 118 مقدمات کا اندراج کروادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں ان ڈور سروئلنس کے دوران86 ہزار 564 گھروں اور آوٹ ڈور سروئلنس میں 19 ہزار 880 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 93، جی او آر ٹو کا دورہ کیا۔دو گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرگھروں کے مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔دونوں گھروں کے باہر گیٹس پر سٹیکر چسپاں کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے عائشہ ڈگری کالج، یو سی 77 اور لاری اڈہ پناہ گاہ کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے آگاہی پھیلانا ضروری ہے۔بعدازاں ڈی سی نے ڈینگی آگاہی سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔
ڈینگی لاروا برآمد