جے یو آئی انتشار کی سیاست نہ کرے، مثبت جواب د ے

    جے یو آئی انتشار کی سیاست نہ کرے، مثبت جواب د ے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو حکومتی پیشکش کے نتیجے میں فوری طور پر مثبت جواب دینا چاہئے وہ انتشار کی سیاست سے باز آ جائیں موجودہ وقت کسی دھرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا اس وقت ہمیں پاکستان کو اندرونی طور پر مضبوط کرکے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں اور ملکی مفاد کی سیاست کریں اس وقت ہمارے کشمیری بہن بھائی پاکستانیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں اور پاکستان کے وزیر اعظم کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں بطور وکیل لڑ رہے ہیں ایسی صورت حال میں ملک کو اندرونی طور پر انتشار پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کریں گے۔
حلیم عادل شیخ

مزید :

صفحہ اول -