فضل الرحمن کو حکومت کی پیشکش کو قبول کر لینا چاہئے

  فضل الرحمن کو حکومت کی پیشکش کو قبول کر لینا چاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن کو یقینی طور پر حکومت کی اس پیشکش کو قبول کر لینا چاہئے کیونکہ نہ تو ان کی دھرنا سیاست سے مہنگائی نے کم ہو جانا ہے اور نہ ہی ان کو اس دھرنے کا کوئی فائدہ ہو گا۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ وہ حکومت کی اس پیشکش کو قبول کر لیں گے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنا سیاست ملکی مفاد میں نہیں ہے حکومت نے ان کے ساتھ مذاکرت کے لئے کمیٹی تشکیل دیکر ایک اچھا فیصلہ کیا ہے مجھے امید ہے کہ مولانا فضل الرحمن جو کہ ایک مدبر اور زیریک سیاست دان ہیں وہ حکومت کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مذاکرت کی میز پر بیٹھ جائیں گے۔
کامل علی آغا

مزید :

صفحہ اول -