کامیاب پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے: فردوس عاشق

کامیاب پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے: فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، نوجوانوں کو بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں، نوجوانوں کی معاشی فلاح، ترقی اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا نوجوان استحصالی نظام کے خلاف عمران خان کا ہر اول دستہ بن کر ابھرے، نوجوانوں نے قریہ قریہ نگرنگر تبدیلی کا پیغام پہنچایا، خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کیلئے 25 فیصد کوٹہ بھی شامل ہے، خواتین کو با اختیار بنا کر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم کا وژن ہے۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -