ائیر چیف کی نائیجیریا میں اعلیٰ حکومتی اور فوجی حکام سے ملاقاتیں 

ائیر چیف کی نائیجیریا میں اعلیٰ حکومتی اور فوجی حکام سے ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نائیجیرین فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر نائیجیرین فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ایس بی ابو بکر نے ائیر چیف کا استقبال کیا۔ نائیجیرین ائیر فورس کے چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے نائیجیرین ہم منصب سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ائیر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار باہمی تعلقات ہمیشہ قابلِ فخر رہے ہیں۔ نائیجیرین فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی حالیہ عرصے میں جدیدیت اور خود ا نحصاری کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود مثالی باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔بعد ازاں ائیر چیف نے نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر صالحی مگاشی اور کمانڈر آف نیشنل ائیر ڈیفنس بی آر ممان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جن میں باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ 
ائیر چیف

مزید :

صفحہ اول -