نیب میں منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی امداد کیخلاف سیل قائم

نیب میں منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی امداد کیخلاف سیل قائم

  

 اسلام آباد(آئی ا ین پی) قومی احتساب بیورو  (نیب)کے ہیڈکوارٹرزمیں اینٹی منی لانڈرنگ اور کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم  (دہشت گردی کی مالی امداد کا انسداد) سیل قائم کردیا گیا،سیل کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کی ریاستی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے، یہ سیل نیشنل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ریاستی کوششوں کو کامیاب بنائے گا۔ تفصیلات کے مطابق   چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر ظاہر شاہ، ڈائریکٹر جنرل آپریشن کی سربراہی میں انٹی منی لانڈرنگ/کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم  ML/CFT) (A سیل نیب ہیڈ کوارٹرز میں قائم کیا گیاہے۔جس کے ممبران میں ظفر اقبال، ڈائریکٹر مانیٹرنگ نیب، مفتی عبدالحق، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب، جہانزیب فرید، بینکنگ ایکسپرٹ، سہیل احمد، بینکنگ ایکسپرٹ اور ناصر محمود مغل، سینئرلیگل کنسلٹنٹ نیب شامل ہیں۔اس سیل کے قیام کا مقصد نیشنل ایف اے ٹی ایف / (FATF)سیکرٹریٹ اور دیگرسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمپلائینس، مانیٹرنگ، انیلیسزاور کوارڈنیشن کومزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ/کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم کے خاتمہ کیلئے کوششوں کو دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرکامیاب بنا نا مقصود ہے۔

نیب، سیل قائم

مزید :

صفحہ اول -