ڈاکٹر ثانیہ نشتر کنگز کالج لندن سے ڈاکٹری کی دو ڈگریاں حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون

  ڈاکٹر ثانیہ نشتر کنگز کالج لندن سے ڈاکٹری کی دو ڈگریاں حاصل کرنیوالی پہلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کنگز کالج لندن سے ڈاکٹری(پی ایچ ڈی)کی دو ڈگریاں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔جمعرات کو ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کنگز کالج لندن سے خود وصول کی۔ انہوں نے 2002میں مذکورہ تعلیمی ادارے سے ادویات میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ثانیہ نشتر اس وقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کی سربراہ بھی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی یونیورسٹی برائے عالمی صحت میں شریک چیئرمین کی خدمات بھی انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے 1986میں خیبر میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور ایم آرسی پی کی ڈگری برطانیہ سے 1996میں حاصل کی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی اس سے قبل 2013میں بھی وفاقی وزیر برائے صحت کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ اول -