ایف بی آر نے 24غیر ملکی زرمبادلہ کمپنیوں کونوٹس جاری کردیئے

ایف بی آر نے 24غیر ملکی زرمبادلہ کمپنیوں کونوٹس جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے کم از کم 24 غیر ملکی زرمبادلہ کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیئے، ان لوگوں سے تفصیلات طلب کیں جنھوں نے ان سے امریکی ڈالر وصول کیے۔ذرائع نے بتایا کہ پچھلے دو سالوں کے دوران ڈالروں کی اڑان کے سلسلے میں نوٹسز جاری کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں مقامی کرنسی کی قدر میں کمی ہوئی۔کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس (سی آر ٹی او)کراچی نے ایک سیکشن (انکم ٹیکس آرڈیننس2001کے176)کے تحت معلومات حاصل کرنے کیلئے نوٹسز جاری کیے۔ایف بی آر خاص طور پر ان لو گوں کے بارے میں معلومات حاصل کررہا ہے جنہوں نے تعلیم، صحت اور سفر کے مقاصد کیلئے ڈالر خرید کر بیرون ملک بھجوائے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے معلوم ہوا ہے متعدد افراد نے بڑی مقدار میں ڈالر خریدے اور تفاوت پر کمائی کیلئے مقامی کرنسی میں مزید فرسودگی کا انتظار کیا۔کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس نے ایکسچینج کمپنیوں سے نام، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پتے اور تاریخوں سمیت مالی لین دین کی تفصیلا ت فراہم کرنے کو کہا۔ایف بی آر کے ذرائع نے رپورٹ میں نقل کیا ہے ایکسچینج کمپنیوں کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا تاکہ وہ ایسے خریداروں کی معلومات مقررہ انداز میں فراہم کریں۔
ایف بی آر نوٹس
ِ

مزید :

صفحہ اول -