نوکریوں کے معاملے پر پاکستانیوں سے دھوکا کیاگیا،مصطفی کمال

نوکریوں کے معاملے پر پاکستانیوں سے دھوکا کیاگیا،مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اورسابق سٹی ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ نوکریوں کے معاملے پر پاکستانیوں سے دھوکا کیاگیا،حکومت نے پہلے مولانافضل الرحمان کی تذلیل کی، اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کے نام پر ووٹ لئے، عوام گھروں میں بیٹھنے کے بجائے اٹھیں اور احتجاج کریں، یہ ملک اس فرسودہ نظام کے تحت نہیں چل سکتا، اس ملک کا نظام عام شہریوں کے لیے نہیں ہے، ملک میں موجود تمام لوگ بے یقینی کا شکار ہیں، ملک میں اس وقت اقتدار گرانے کی جنگ ہے،جمعرات کو نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مصطفی کمال نے کہاکہ تمام صوبوں میں اختیارات وزیر اعلی کے پاس ہیں، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے، ضلعی سطح پر اختیارات کے بعد حالات کی بہتری ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے انتخابی مہم ایک کروڑ نوکری کا کہہ کر چلائی، تمام ہی پاکستانی نوکریوں کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہیں۔اس سے قبل سید مصطفی کمال اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی ساحلِ پر اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔مصطفی کمال کے وکیل حسان صابر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریفرنس کی جلد سماعت مکمل کی جائے، اس لیے ان درخواستوں کو ریفرنس سے الگ سنا جائے۔احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ایک ہی معاملہ ہے، ساری درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا۔عدالت نے 26 اکتوبر کو نیب پراسیکیوٹر اور فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔نیب کے مطابق مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف اس کیس میں 5500 مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

مزید :

صفحہ اول -