نیب نے نوازشریف سے شمیم شوگر ملز کی انکوائری شروع کر دی

  نیب نے نوازشریف سے شمیم شوگر ملز کی انکوائری شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(آئی این پی)نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے شمیم شوگر ملز کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کر دی۔ تفصیلات  کے مطابق نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس نے شمیم شوگر مل 1ارب 20 کروڑ میں خریدی، اس سلسلے میں منی لانڈرنگ کی رقم استعمال ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔نیب کے مطابق نوازشریف نے مریم نواز، یوسف عباس سمیت دیگر کے ساتھ ملکر 1200 ملین میں شمیم شوگر مل لگائی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شمیم شوگر مل لگانے کے لیے فنڈز کے ذرائع نہیں بتائے۔ذرائع کے مطابق شمیم شوگر ملز کے لیے بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی گئی اور نیب نوازشرہف سے شمیم شوگر ملز کے حوالے سے مزید تفتیش کر کے رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت جمع کرائے گا۔
شمیم شوگر ملز

مزید :

صفحہ اول -