مراد علی شاہ کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست خارج

      مراد علی شاہ کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست خارج کر دی۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں رکن پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی،حلیم عادل شیخ کی جانب سے کوئی بھی پیروی کیلئے پیش نہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ یاد رہے وزیراعلی سندھ پر این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا،حلیم عادل شیخ نے سعید غنی سمیت دیگر وزرا کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کر رکھی تھی۔
درخواست خارج

مزید :

صفحہ اول -