ندیم خان قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینٹر مقرر

ندیم خان قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینٹر مقرر

  

لاہور(سپوررٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا کوآرڈینٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ ندیم خان صرف صوبائی ٹیموں کے کوچز اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ 6 کوچز سے رابطہ کرکے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ تیار کرکے سلیکشن کمیٹی کو پیش کرے۔ندیم خان کا سلیکشن کمیٹی میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ کوآرڈینٹرکا عہدہ سنبھالنے والے ندیم خان کا شمار سلیکشن کمیٹی کیاراکین میں نہیں ہوگا۔چھ ریجنل کوچز سے مسلسل رابطے میں رہنا اور ملک بھر میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میچوں کو دیکھ کر مفصل رپورٹ تیار کرنا ندیم خان کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کاکہنا ہیکہ وہ ندیم خان کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئیمسرور ہیں۔اس موقع پر وسیم خان نے ندیم خان کو پی سی بی فیملی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ ندیم خان کا شمارپاکستان کیانتہائی معتبر کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع علم رکھنے والے ندیم خان ایمانداری سے کام کرتے ہیں۔سیم خان نے کہا کہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تقرری کے وقت پی سی بی نے واضح کیا تھا کہ وہ مصباح الحق کو اپنے اہداف کے حصول میں مکمل مدد کریں گے اور ندیم خان کی تقرری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔• 49 سالہ ندیم خان پاکستان کے لیے 2 ٹیسٹ، 2 ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کے ساتھ ساتھ 153 فرسٹ کلاس میچ بھی کھیل چکے ہیں • ندیم خان 17-2016 میں قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ رہ چکے ہیں • ندیم خان 2 مرتبہ ایشیاکپ میں اور ایک بار آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے منیجررہ چکے ہیں • ندیم خان ای سی بی لیول 2 سرٹیفائیڈ کوچ ہیں • ندیم خان مائیکل وان اکیڈمی میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں ندیم خان اس وقت یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کے سربراہ ہیں

دوکالم بمعہ تصویر

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -