اشنا شاہ کی پیزا ڈلیوری بوائے کے متعلق تضحیک آمیز ٹوئٹس پر معذرت
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اشنا شاہ نے پیز ڈلیوری بوائے سے متعلق کی جانب سے والی تضحیک آمیز ٹوئٹس پر معذرت کرلی۔اشنا شاہ نے انسٹام گرام پر جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ میں عام طور پر متنازع معاملات پر رد عمل نہیں دیتی کیوں کہ سوشل میڈیا کو کسی نہ کسی شخصیت کی خبر چاہئے ہوتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود میں یہ بات اپنے مداحوں سے واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میں نے کسی کو بھی جان کر تنگ نہیں کیا، میں نے وہ ٹوئٹ بس کردی تھی جسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔اشنا شاہ نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹ کرنا میرا قصور تھا لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ پیزا ڈلیوری بوائے اکثرآتا تھا اوراس سے میرا اسٹاف آرڈر وصول کرتا تھا اور اس روز اسٹاف موجود نہ ہونے کی وجہ سے مجھے خود جانا پڑا۔
لیکن اس وقت میرے ہاتھ میں پالتو جانور تھا جوکہ ذرا بھی خطرناک نہیں تھا پھر بھی وہ لڑکا خوف زدہ ہورہا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس لڑکے کو بہت سمجھایا کہ ڈرو مت یہ کتیا کچھ نہیں کہے گی اور آرڈر ٹیبل پر رکھ دو لیکن وہ نہیں مانا تو پھر میں ازراہ مذاق کہا کہ مرد بنو اور یہ سب باتیں میں نے اپنے مداحوں سے گفتگو کرنے کے لئے ٹوئٹ کی تھی لیکن لوگوں نے میری ٹوئٹ کو منفی لیا اور یہ تاثر دیا کہ جیسے میں اس لڑکے پر طنزیا اس کی تضحیک کر رہی ہوں۔اشنا شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ٹوئٹ کی اصل کہانی جانے بغیر اور بنا کسی تصدیق کے غصے کا اظہار کیا اور ذاتی حملے کئے جس کے میں ہر گز خلاف ہوں۔ میری اْن لوگوں کے لئے کوئی معذرت نہیں جنہوں نے مجھے گالیاں دیں لیکن میں اپنی جانب سے غیر ارادی طور پر کی جانے والی غلطی پراْس لڑکے سے معذرت کرتی ہوں۔