پی ٹی وی میں اقرباء پروری اور کرپشن پورے عروج پر پہنچ گئی

پی ٹی وی میں اقرباء پروری اور کرپشن پورے عروج پر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) قومی چینل پی ٹی وی میں اقرباء پروری، کرپشن اور لاقانونیت اب پورے عروج پر ہے۔اس کی تازہ ترین مثال وسیم پرویز کی ہے جو کچھ عرصہ قبل ریٹائر ہوگئے تھے اور ان کو ایک بار پھر پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن میں بطور ڈائریکٹر فنانس تعینات کردیا گیا ہے حالانکہ کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا واضح حکم ہے کہ کوئی سرکاری اہلکار ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد کسی بھی سرکاری ادارے میں تعینات نہیں ہوسکتا۔پی ٹی وی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن نے چیئرمین ارشد خان کو متنبہ کیا تھا کہ وسیم پرویز کی تقرری غیر قانونی اقدام ہے ایسا غیر قانونی کام مت کیجئے مگر پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان نے عدالت کے احکامات اور سیکرٹری انفارمیشن کی باتوں کا بالائے طاق رکھتے ہوئے وسیم پرویز کو ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد ہی ڈائریکٹر فنانس کے عہدہ پر تعینات کردیا۔وسیم پرویز کے پاس اس عہدہ پر کام کرنے کے حوالے سے کوئی تعلیمی قابلیت اور ڈگری موجود نہیں ہے اور انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن میں الخیر یونیورسٹی کی جعلی ڈگری جمع کروائی ہے جسے ہائر ایجوکیشن کمیشن تسلیم نہیں کرتا۔یاد رہے کہ وسیم پرویز کی تقرری کے خلاف مختلف مراکز میں فرائض انجام دینے والے پی ٹی وی کے سو کے قریب ملازمین نے دستخطی مہم چلائی ہے ان ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ وسیم پرویز کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے اور انکوائری میں مطلوب ہے۔

مزید :

کلچر -