وسیم حسن،فلک بٹ ویڈنگ فیسٹیول کی کمپیئرنگ کیلئے منتخب
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اینکر وسیم حسن اعوان اور فلک بٹ WBM ”ویڈنگ فیسٹیول2019“ میں کمپئیرنگ کریں گے اس فیسٹیول کا انعقاد18 سے 20 اکتوبر تک آمنہ شاپنگ مال میں کیا جارہاہے جس کے آرگنائزر فیلنگز ایونٹ آرگنائزر ہیں۔ وسیم حسن اعوان نے بتایاکہ اس فیسٹیول کا مقصد فیملیز کو ایک چھت تلے تمام تر سہولیات سے روشناس کروانا ہے اس سے قبل بھی آمنہ مال میں فیملیز کے لیئے مختلف فیسٹیول کاانعقادکیا جاچکاہے جن میں فیملیز کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور اظہار دلچپی کیا۔وسیم حسن اعوان نے کہاکہ ان فیسٹیولزمیں مختلف کمپنیز کی طرف سے سٹالز لگائے گئے جہاں ان فیملیزکو تحائف بھی دئیے گئے۔وسیم حسن اعوان نے کہاکہ ان WBM ”ویڈنگ فیسٹیول2019“ کا انعقادکیا جارہاہے جس میں شادی بیاہ کے متعلق سٹالز لگائے جائیں گے جن میں جیولری،ویڈنگ ڈریسز اور میک اپ کیٹیگریز شامل ہوں گی اس فیسٹیول میں ان کے ہمراہ فلک بٹ بھی کمپئیرنگ کررہی ہیں۔
تین دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں فیملیز کے لیئے مفت انٹری رکھی گئی ہے اور ان کی تفریح طبع کے لیئے میوزک شوزاور کوئز مقابلوں کا اہتمام بھی کیا جائیگاجس میں نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔اس فیسٹیول میں شوبز سے وابستہ شخصیات بھی شریک ہوں گی۔