میپل لیف”کون بنے گا سپر سٹار“ سیزن2 کا سیمی فائنل جبارطفیل کی جیت

میپل لیف”کون بنے گا سپر سٹار“ سیزن2 کا سیمی فائنل جبارطفیل کی جیت

  

لاہور(فلم رپورٹر)میپل لیف ”کون بنے گا سپر سٹار“سیزن2 کا سیمی فائنل گجرات کے جبار طفیل نے جیت لیا،تفصیلات کے مطابق میپل لیفKBS سیزن 2 کا سیمی فائنل گذشتہ روز رائل پام کے سلور ہال میں منعقدکیا گیا۔میپل لیف سیمنٹ کمپنی نے پاکستان کے مختلف شہروں سے مزدور،مستری اور پینٹرز میں سے گلوکار ڈھونڈنے کے لیئے آڈیشنز اور مقابلوں کا انعقادکیا جہاں پر بہت سارا چھپاہوا ٹیلنٹ سننے کو ملا اور بہت سارے آڈیشنز اور مقابولوں کے بعد باصلاحیت گلوکار سیمی فائنل تک پہنچ گئے۔پہلے سیمی فائنل تک پہنچنے والے مختلف شہروں سے5 امیدواروں جن میں سیالکوٹ سے محسن علی،گجرانوالہ سے غلام عباس،گجرات سے جبار طفیل،جہلم سے آصف علی اور پتوکی سے محمد پرویز شامل تھے نے حصہ لیا۔

۔میپل لیف ”کون بنے گا سپرسٹار“سیزن ٹو کے اس سیمی فائنل میں بھنگڑا کنگ مظہرراہی،گلوکار ندیم عباس لونے والا اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ججز کے فرائض سرانجام دئیے۔ KBSکے دو راؤنڈ کھیلے گئے جس میں پہلے راؤنڈ میں امیدواروں نے بغیر میوزک کے گانے سنائے جبکہ دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے میوزک کے ساتھ گانے سنائے جنہیں ناظرین نے بیحد سراہا اس سیمی فائنل میں کانٹے دار مقابلے کے بعد گجرات کے جبارطفیل نے 51 نمبر حاصل کرکے سیمی فائنل جیت لیا جبکہ جہلم کے آصف علی 50 نمبر حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے اس دوران ججز اپنی فرمائش پر بھی گلوکاروں سے گانے سنتے رہے اور امیدواروں کو پرفارمنس کے حساب سے نمبر دیتے رہے۔دوران پروگرام حاضرین بھی اپنے پسندیدہ امیدواروں کو آن لائن ووٹ دیتے رہے۔سیمی فائنل میں جیتنے والے جبار طفیل کو میپل لیف KBS کی جانب سے ٹرافی اور کیش انعام دیا گیا جبکہ رنر اپ اور دوسرے امیدواروں کو بھی کیش انعامات دئیے گئے۔اس موقع پر گلوکار مظہرراہی،ندیم عباس لونے والا اور رابی پیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میپل لیف نے یہ بہت اچھا قدم اٹھایاہے پاکستان ٹیلنٹ سے مالا مال ہے مگر اسے سامنے لانے کے لیئے پلیٹ فارم بہت کم ہیں اس لیئے میپل لیف نے اس ٹیلنٹ کو نہ صرف ڈھونڈا بلکہ انہیں ”کون بنے گا سپرسٹار“ کے نام سے پلیٹ فارم بھی دیا اور جو لوگ مالی وسائل نہ ہونے سے پیچھے رہتے جارہے تھے انہیں اپنا ٹیلنٹ چمکانے کا موقع ملا ان اقدامات پر میپل لیف اور اسکی پور ی ٹیم مبارکباد کی حقدارہے۔پروگرام کے دوران مظہرراہی نے اپنے دو مقبول گیت”سوہنا معشوق“ اور”خاندانی نواب“ بھی گائے جبکہ ندیم عباس لونے والا اور رابی پیرزادہ نے بھی عوامی فرمائش پر گیت سنائے۔

مزید :

کلچر -